تاج محل کے سیاح جہاں تاج محل کی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے میں میں گم ہو نا چاہتے ہیں لیکن اب ان سیاحوں کا یہ حال ہے کہ وہ سخت گرمی اور پیاس کے عالم میں تاج محل کو دیکھنا تو دور کی بات وہاں سے کب جلدی نکلیں اور پیاس کو کیسے بجھائیں کی فکر میں لگے ہوئے ہیں۔ کل تاج محل پر
گرمی کی شدت 43تھی جبکہ عام طور پر دن کے اوقات میں بادل چھائے رہنے کے باوجود وہاں سخت گرمی کا ماحول پایا جا رہا ہے۔ اسکے علاوہ تاج محل کے روبرو ایک ماربل کا پتھر ہے۔ عام طور پر سیاحوں کی کوشش ہوتی ہے وہ اس پتھر پر بیٹھ کر تاج محل کے روبرو تصویر کشی کروائیں لیکن اب اس پتھر پر اتنی گرمی ہو رہی ہے کہ اس پر بیٹھنا ممکن نہیں ہے۔